فیس بک پر اپنے دوستوں کی سرگرمیوں پر مستقل نظر رکھنا آپ کو تناؤ Depression میں مبتلاء کرسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ فیس کے اوسط سے زیادہ استعمال سے حسد کا عنصر پیدا ہوتا ہے جس کا نتیجہ شدید مایوسی کی صورت میں نکلتا ہے۔ ریسرچرس نے 736 کالجس کا
سروے کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک شخص اپنے فیس بک دوست کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھنے کے بعد اپنی اور دوست کی زندگیوں کا موازانہ کرنے لگتا ہے۔ اور اس میں منفی سونچ پیدا ہونے لگتی ہے۔ ماہرین کے مطابق صرف کالج طلبا ہی نہیں بلکہ دفتر کے ساتھی اور کسی بھی عمر کے افراد بھی ان ہی مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں۔